ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز (آج) ہوگا ،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی، فائنل الیون کے نام سامنے آگئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز (آج)7 اکتوبر سے ہو گا اور سیریز کے لیے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو اہم قرار دیا جانے لگا ۔میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ

آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ہم نے جارحانہ کرکٹ کھیلی تھی اور ہم بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد پہلا میچ کھیلنے والی اس آسٹریلین ٹیم کے خلاف بھی یہی روش برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ہمارے اہم ترین باؤلر ہیں اور ہم چاہیں گے کہ وہ اٹیک کرتے ہوئے آسٹریلین وکٹیں لے کر ہمیں سیریز جتانے میں کردار ادا کریں۔سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ 2014 کی سیریز میں صرف 3 وکٹیں لینے والے آف اسپنر نیتھن لایون اب بہتر باؤلر بن چکے ہیں اور ان کا سامنا ہمارے بلے بازوں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔محمد حفیظ، امام الحق،اظہرعلی،بابر اعظم،اسدشفیق، سرفرازاحمد،حارث سہیل،یاسرشاہ،بلال آصف،میر حمزہ،محمد عباس۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز (آج)7 اکتوبر سے ہو گا اور سیریز کے لیے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو اہم قرار دیا جانے لگا ۔میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…