پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔گرین شرٹس نے163رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 47،حسین طلعت 44،کپتان سرفراز احمد38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ (آج)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔بدھ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے مساکدزا الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سیریز میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل اور عثمان خان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، سلومن مائر 94رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوین ٹیم مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 58رنز جوڑے تھے کہ حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔فخر زمان بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 47رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 43رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 138تک پہنچا تو حسین طلعت 44رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد 38اور شعیب ملک 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ (آج)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سیریز میں شامل تینوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ میزبان زمبابوے اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…