لاہور قلندرز ابو ظبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

4  جولائی  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز رواں سال متحدہ عرب امارات میں ابو ظبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پی ایس ایل کے تینوں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز نے آخری پوزیشن حاصل کی لیکن اس کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کو ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ پاکستان کے بعد اب بیرون ملک بھی لاہور قلندرز کے پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم کو ابوظہبی کے انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ شیخ زائد کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں امارات بورڈ ،ابوظہبی کرکٹ کونسل کے تعاون سے کرارہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے چرچے دنیا بھر میں ہورہے ہیں۔ اسی پلیئرز کی کارکردگی کااعتراف کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو اکتوبر میں ابوظہبی میں چھ ٹیموں کے انوی ٹیشنل کرکٹ ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ چار سے چھ اکتوبر تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی یارک شائر کاؤنٹی، آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہری کن، ویسٹ انڈیز کی ٹائیٹن، افغانستان اور میزبان شہر کی ٹیم حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو رانا عاطف نے پیر کو جیو نیوز کو بتایا کہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی لیکن متحدہ عرب امارات کے اس ٹورنامنٹ میں ہمیں شرکت کی دعوت دے کر ہمارے ڈیولپمنٹ پروگرام کا اعتراف کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ابوظہبی کے ٹورنامنٹ کے لئے ہم نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی تاہم امکان ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے میگلیگن، پاکستان کے یاسر شاہ کے علاوہ آغا سلمان، سلمان ارشاد، رضا حسن، حارث اور دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے۔ لاہور قلندرز آئندہ ماہ سے بڑے پیمانے پر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں جس میں گلگت سے بھی نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کی جائے گی۔ اس بار پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…