پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان،آسٹریلیا، زمبابوے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ،اوپننگ بلے باز نے صرف کتنی گیندوں پر172رنز بناڈالے؟ نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے دی۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانیوالے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی

تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔آسٹریلیا نے پاور پلے میں 75 رنز بنائے جس میں کپتان فنچ کی برق رفتار 22 گیندوں پر نصف سنچری بھی شامل تھی۔فنچ اور شارٹ نے زمبابوین ٹیم کے بولروں پر لاٹھی چارج جاری رکھا اور آخری اوور میں دونوں بلے باز آؤٹ ہوگئے، دونوں بلے بازوں نے ٹی ٹونٹی تاریخ کی سب سے بڑی 200 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔آرکی شارٹ 46 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ایرون فنچ باہر جاتی ہوئی گیند کو شارٹ مارتے ہوئے وکٹ سے ٹکرا گئے اور بیل گرنے پر انہیں میدان بدر ہونا پڑا، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔فنچ نے 10 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر 172 رنز بنائے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو سب سے زیادہ 175 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…