جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج)منگل سے ہو گا۔ ان فارم انگلینڈ کے خلاف سیریز کوہلی الیون کیلئے کڑا امتحان ہے، بھارت کو فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو کہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں بھرپور فارم میں ہے اور اس نے حال ہی میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا، اسی سیریز کے دوران انگلینڈ نے ون ڈے اننگز میں 481رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر نئی تاریخ بھی رقم کی تھی ۔

اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ نے کینگروز کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست فاش سے دوچار کیا تھا، مورگن الیون بھرپور فارم میں ہیں اور اب وہ بھارت کو ٹی ٹونٹی سیریز میں نشانہ عبرت بنانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں زیر کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 6جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 8جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…