پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تھائی لینڈ،23جون سے غار میں پھنسے 12نوجوان فٹبالرز کی تاحال تلاش جاری

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈکی جونیئر فٹبال ٹیم کے12 کھلاڑی غار میں پھنسں گئے، ان کی تلاش جاری ہے۔ چینی، امریکی اور جاپانی ماہرین غار کے اندرجانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے غار کا منہ ایک ہفتہ سے بند ہے۔ اتنے دن گزر جانے کے باوجود تھائی لینڈ کے حکام ان کی سلامتی کے لئے پر امید ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریسکیو کی مدد کیلئے امریکہ، جاپان اور چین کے ماہرین بھی موقع پر موجودہیں۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم علاقے میں ایک زیر آب غار میں گھسنے میں کامیاب تو ہوئی ہے تاہم ابھی تک گمشدہ کھلاڑیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا نہ ہی کوئی مثبت سگنل ملا ہے۔ 23 جون کو 11 سے 16 سال کی عمر کے 12 فٹبالر اور ان کا 25 سالہ کوچ سیر و تفریح کی غرض سے پہاڑی علاقے کی ایک غار کے اندر چلے گئے تھے جس کے بعد زوردار بارش کے باعث غار میں پانی بھر جانے اور مٹی کے تودے گرنے سے غار کا منہ تقریبا بند ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…