پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا جب کہ خواتین کھلاڑیوں میں انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر بھی اس کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔راہول ڈریوڈ ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں، ان سے پہلے 2009میں بیشن سنگھ بیدی، سنیل گواسکر، کپل دیو۔

جب کہ 2015میں انیل کمبلے کو اس کلب میں شامل کیا گیا تھا۔ڈریوڈ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بھارت کی جانب سے 164ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 36سنچریوں کی مدد سے 13ہزار 288بنائے۔ اسی طرح 244ایک روزہ میچز میں انہوں نے 12سنچریوں کی بدولت 10ہزار 889رنز بنائے، اس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اس کلب میں شامل ہونے والے 25ویں کینگروز کھلاڑی ہیں۔رکی پونٹنگ نے اپنے کیرئیر میں 168ٹیسٹ میچز میں 41 سنچریوں اور 62نصف سنچریوں کی بدولت 13ہزار 378رنز بنائے۔ 375ایک روزہ میچز میں انہوں نے 30سنچریوں اور 82نصف سنچریوں کی مدد سے 13ہزار 704رنز بنائے جب کہ 17ٹی ٹوئنٹی میچز میں رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 401رنز بنائے۔ویمن انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر اپنے بہترین کیرئیر کی بدولت ہال آف فیم میں شامل ہوئیں، انہوں نے 15ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 30جب کہ 126ایک روزہ میچز میں 4ہزار 101اور 21ٹی ٹوئنٹی میچز میں 615رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…