پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کروشیا نے ڈنمارک کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے دی

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پری کوارٹر فائنل کے چوتھے میچ میں کروشیا نے ڈینمارک کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 گول سے شکست دے دی۔ نزنی نووگوروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل کا دلچسپ مقابلہ پہلے ہاف میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سنسنی خیز میچ کے آغاز میں پہلے ہی منٹ میں ڈینمارک کے ماتیاس یورگنسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تھی۔

تاہم کروشیا کی جانب سے ماریو ماندژوکیچ نے بھی چوتھے منٹ میں گول کر کے میچ کو برابر کردیا تھا جس کے بعد سے میچ برابر پہلے ہاف کے اختتام تک برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ اضافی وقت کے بعد گیم کا پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا نے ڈینمارک کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس سے قبل آج شام کو اسپین اور روس کے درمیان ہونے والے میچ کو روس نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی تھی۔ گزشتہ روز میسی کی ٹیم ارجنٹینا اور رونالڈو کی ٹیم پرتگال بھی ناکامی کے ساتھ ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل سے باہر ہوچکی ہیں۔ فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد یوراگوئے نے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…