جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری، فخر زمان کی ففٹی

datetime 1  جولائی  2018 |

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔ جہاں پاکستان نے 14 اوورز کے اختتام تک 117 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ۔جبکہ محمد حفیظ 7، حسین طلعت 10 اور کپتان سرفراز احمد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری

ٹیم آسٹریلیا ہے اور تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 2، 2 میچز کھیلیں گی جبکہ سیریز کا فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم اس وقت ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں 131 پوائنٹس کے ساتھ ساتھ سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم کے 123 پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا 122 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سیریز کے دوران آسٹریلیا خصوصاً رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود زمبابوے سے میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اپنے متعدد پوائنٹس اور عالمی نمبر ایک رینکنگ سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…