پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایمباپے نے پیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2018 کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹائن کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنارا کرانے والے فرانسیسی کھلاڑی کائلیان ایمباپے نے عظیم برازیلین فٹبالر کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ارجنٹائن کے درمیان مقابلہ 2۔2 گول سے برابر تھا۔

اس موقع پر ایمباپے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے محض پانچ وکٹ کے وقفے سے 64ویں اور پھر 68ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اہم میچ میں اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔یکے بعد دیگرے دو گول پڑنے سے ارجنٹائن کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی اور میچ میں 3۔4 کی شکست سے دوچار ہوئی اور ایمباپے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس میچ میں دو گول اسکور کر کے ایمباپے 1998 کے بعد ورلڈ کپ میں ایک سے زیادہ گول کرنے والے پہلے نوجوان(ٹین ایجر) کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل 1998 میں فرانس میں ہونے والے عالمی کپ میں انگلینڈ کے مائیکل اوون نے دو مختلف میچوں میں گول اسکور کیے تھے اور دلچسپ امر یہ کہ اس وقت ایمباپے پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تاہم اس سے بڑھ کر 19سالہ ایمباپے نے عظیم برازیلین فٹبالر پیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔فرانسیسی فٹبالر نے میچ کے دوران دو گول اسکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ 60سال بعد ورلڈ کپ کے ایک ہی میچ میں دو گول اسکور کرنے والے پہلے ٹین ایجر کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل 1958 کے ورلڈ کپ فائنل میں سوئیڈن کے خلاف میچ میں برازیل کے پیلے نے دو گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…