پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی میں چوتھی شکست، بیلجیئم کامیاب

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کر تین مرتبہ کی سابق چیمپیئن ٹیم کو ایونٹ میں چوتھی شکست سے دوچار کردیا۔1978 میں پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی چیمپیئنز ٹرافی کا یہ آخری ایونٹ ہے جس کے ابتدائی تین میچوں میں پاکستان کو بالترتیب بھارت، آسٹریلیا اور میزبان نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تاہم اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی نمبر دو ارجنٹائن کے خلاف قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4-1 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں کامیابی اپنے نام کی لیکن اگلے میچ میں اس کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔ نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں جاری چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے محمد علیم بلال کے گول کی بدولت 11ویں منٹ میں برتری حاصل کی۔ میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی برتری برقرار رہی جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے تیز کھیل پیش کیا گیا اور 36ویں منٹ میں بیلجیئم کے بریلس تھومس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ محض 2منٹ بعد ہی علیم نے پینلاٹی کارنر پر ایک اور گول اسکور کر کے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی لیکن گرین شرٹس کی یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ایک منٹ بعد ہی کیوسٹر ایموری نے گول کر کے مقابلہ پھر برابر کردیا جو تیسرے کوارٹر کے اختتام تک برابر رہا۔ میچ کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکی جبکہ دوسری جانب چارلیئر سیڈرک کے پینالٹی پر کیے گئے گول کی بدولت بیلجیئم نے میچ میں پہلی مرتبہ برتری حاصل کی۔ میچ کے 54ویں منٹ میں بیلجیئم نے ایک اور عمدہ موو بنائی جس پر وین اوبل فلورینٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردیا اور جب امپائر نے میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو 4-2 کی برتری بیلجیئم کی فتح اور پاکستان کی شکست کا اعلان کررہی تھی۔ یہ پاکستان کی ایونٹ میں چوتھی شکست ہے اور ابتدائی تین میچوں میں شکست کے سبب پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…