بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کاؤنٹی کرکٹ،محمد عباس کی صلاحتیں مزید نکھر گئیں

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربی (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کاؤنٹی ڈویژن ٹو میچ میں لیسٹر شائر کیخلاف ڈربی شائر دوسری اننگز میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا بیٹھی، پیسر کی سوئنگ کے سامنے لاجواب ٹیم کی پوری کوشش تھی کہ باقی بیٹسمین کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں، اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہوتی نظر آرہی تھی۔86 رنز بنانے والے کرچلی ٹیل اینڈرز کے ساتھ مزید 10اوورز گزار لیتے تو میچ ڈرا پرختم ہوجاتا،مگرآئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف گذشتہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے انھیں مڈآن پر

موجود فیلڈر کاکیچ بنواتے ہوئے ڈربی شائر کو 184تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پیسر نے صرف 54رنز دے کر6شکار کیے،ان کی بولنگ پر ایک آسان کیچ بھی ڈراپ ہوا،لیسٹر شائر نے ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں شرکت کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بولنگ صلاحیتوں کو مزید نکھار لیا ہے،رواں سیزن میں انھوں نے 4 میچز میں 24.47کی اوسط سے17شکار کیے،ڈربی شائر کیخلاف 6وکٹیں ان کی اب تک بہترین کارکردگی رہی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…