اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 13 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ 17 سے 29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 6 جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کی
تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے تربیتی کیمپ میں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں شاندارن کار کردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔