پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی صدر نے افتتاحی تقریب کے بعد سال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2018کا باقاعدہ آغاز کردیا 

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے شاندار افتتاحی تقریب کے بعد سال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیاروس کے دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں 80ہزار عوام کے سامنے روس کے صدر نے 21ویں ورلڈ کپ کے آغاز اعلان کیا جو 1980 کے ماسکو اولمپکس کے بعد سے روس میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔2010 میں اسپین کو ورلڈ کپ جتوانے والے

ایکر کیسیلاس اور روس کی سپر ماڈل نتالیہ ووڈیو نووا میدان میں ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے جس کے بعد افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا جبکہ سابق عظیم برازیلین فٹبالر رونالڈو عالمی کپ کے میسکوٹ زابی واکا کے ہمراہ جلوہ افروز ہوئے۔15سے20 منٹ تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب میں روبی ولیمز نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے دل جیت لیے جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں “لیٹ می انٹرٹین یو” اور “روک ڈی جی” سے محضوض کیا اور ان کے ساتھ ڈانسرز نے اسٹیج پر سماں باندھ دیا۔تقریب کا زیادہ تر توجہ موسیقی کا حاصل رہی جہاں گیری فلونا نے ولیم کے ساتھ مل کر ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ روس کے مقامی رقص اور کرتبوں نے بھی شائقین کی دلچسپی کا سامان پیدا کیا۔تقریب کے بعد روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا کی اس اہم ترین چیمپیئن شپ کے آغاز پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے شاندار افتتاحی تقریب کے بعد سال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیاروس کے دارالحکومت ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں 80ہزار عوام کے سامنے روس کے صدر نے 21ویں ورلڈ کپ کے آغاز اعلان کیا جو 1980 کے ماسکو اولمپکس کے بعد سے روس میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…