ایڈنبرا (آئی این پی)تفصیلات کے مطابق منگل کو ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 204 رنز بنائے ۔کپتان سرفراز احمد نے 89، شعیب ملک 53 ،فخر زمان 21 اور حسین طلعت نے 18 رنز بنائے ۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا کر
شکست سے دوچار ہوئی اور ان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے مائیکل لیسٹ نے سب سے زیادہ 38 رنز، کا ئل کوئٹزر نے 31 اور جارج مونسے نے 25 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے شاداب خان اور حسن علی نے 2,2 ، جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ۔۔۔(م د)