کنگسٹن (این این آئی) ویسٹ انڈیز رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا ٗ سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ فلوریڈا کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ سینٹ کٹس کو پہلے میچ کی میزبانی دیئے جانے کا امکان ہے، ویسٹ انڈیز تیسری مرتبہ فلوریڈا کے مقام پر کسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کریگا ۔
ویسٹ انڈیز اس سے قبل نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف بھی اس اسٹیڈیم پر ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکا ہے۔ فلوریڈا اسٹیڈیم کے عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے رواں برس کے شروع میں میچز کیلئے 4 اور 5 اگست کی تاریخی ریزرو کروائی تھیں۔ کالی آندھی نے مارچ میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی وجہ سے بنگال ٹائیگرز کے خلاف صرف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی تھی اسلئے ویسٹ انڈیز اب اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کریگا۔