پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو ون ڈے میچ میں 6 رنز سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرگ (این این آئی) اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا ٗ اسکاٹ لینڈ نے مقرر ہ پچاس اووز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 371رنز بنائے ٗ جواب میں شاندار آغاز کے باوجود انگلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗمکلائیڈ کو یادگار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہیر ایڈنبرگ میں کھیلے گئے واحد ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے بولرز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنا ڈالے۔میزبان ٹیم کی جانب سے کیلم مکلائڈ نے یادگار اننگز کھیلتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ میتھیو کراس (48)، کائل کٹزر (58) اور جارج منسے (55) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور عادل رشید نے دو ٗدو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں شاندار آغاز کے باوجود انگلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن روئے (34)، ایلکس ہیلز (52)، معین علی (46) اور لیام پلنکٹ (47) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے تین، الیسڈیئر ایونز اور رچی ریبرنگٹن نے دو، دو جبکہ سفیان شریف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔مکلائیڈ کو یادگار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں پہلی فتح تھی جو کہ آئی سی سی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستانی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف 12 اور 13 جون کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…