پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایشیا کپ ویمنز ٹی 20 فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(این این آئی)بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ٗبھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے،بنگلا دیش کی جانب سے خدیجۃ الکبریٰ اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا، آخری اوور میں بنگلا دیش کو 9 رنز درکار جبکہ 5 وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی تینگیندوں پر چوکے

سمیت 6 رنز بنے جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 وکٹیں گر گئیں۔سنجیدہ اسلام کیچ آؤٹ جبکہ رومانہ احمد سنگل کو ڈبل میں بدلنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئیں، آخری گیند پر جہاں آرا عالم نے 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔نگار سلطانہ نے27 رنز بنائے، رومانہ احمد 23، عائشہ رحمان 17 اور شمیمہ سلطانہ 16 رنز کیساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہیں۔ پونم یادیو نے 9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، ہرمن پرین کور نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومانہ احمد میچ جبکہ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…