ڈیرا دون(آئی این پی)افغانستانی بلے باز محمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے شعیب ملک اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شہزاد زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 26 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، شعیب ملک نے
1887 اور دلشان نے 1889 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ شہزاد نے 1906 رنز بنا رکھے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو حاصل ہے جنہوں نے 2271 رنز بنا رکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی 1983 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔