لاہور (آن لائن) سپاٹ فکسنگ سکینڈ ل میں پابندی کا شکار شرجیل خان نے پھر سے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں اور پابندی کے باوجود ٹورنامنٹ کھیلنے شروع کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں آل پاکستان ٹی ٹونٹی نائٹ کرکٹ لیگ میں بیٹنگ کی۔ان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔ جبکہ انہوں نے پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے دھڑلے سے کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے شروع کردیئے۔پی ایس ایل سٹار ابتسام شیخ اور انٹرنیشنل کرکٹر
فیصل اطہر بھی شرجیل کی ٹیم میں شامل۔فکسنگ سکینڈل میں پابندی کی وجہ سے شرجیل کھیلنا تو دور کرکٹ گرانڈ میں جا بھی نہیں سکتے۔خیال رہے کہ کرکٹ لیگ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی سی بی قوانین کے تحت ہورہی ہے جبکہ شرجیل خان کو دس فروری دو ہزار سترہ کو معطل کیا گیا۔سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹرکو اڑھائی سال تک ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر رکھا ہے اورسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔۔