اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی ٗمیسی نے رونالڈو کی پوزیشن چھین لی

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے معروف فنانشل میگزین فوربس نے سال 2018 میں سب سے زیادہ کمانے والے دنیا کے 100 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس میں میسی، رونالڈو اور نیمار سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔فوربس کی جانب سے جاری کردہ سالانہ درجہ بندی فہرست کے مطابق ان کھلاڑیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر

3 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کمایا جبکہ گزشتہ برس 3 اعشاریہ 11 ارب ڈالر کمایا گیا تھا۔فوربس کی اس فہرست میں کرکٹ کی دنیا سے بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا نام شامل ہے۔امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر ایک مرتبہ پھر مہنگے ترین کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جس میں گزشتہ برس اگست میں یوایف سی باکسر کے خلاف 275 لاکھ ڈالر کے میچ کا بنیادی حصہ ہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ ا?فاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور دوسری پوزیشن ان کے حریف کھلاڑی ارجنٹائن کے لیونل میسی نے 111 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ چھین لی ہے، رونالڈو 108 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔میگزین کے مطابق مے ویدر، رونالڈو اور ٹائیگر ووڈ گزشتہ 18 برس سے سرفہرست مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں۔برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار نے گزشتہ برس اسپین کے معروف کلب بارسلونا سے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے مہنگا ترین معاہدہ کیا تھا جس کے بعد وہ 90 ملین ڈالر معاوضے کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر پائے ہیں تاہم چوتھے نمبر پر آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور باکسر کونر مک گریگور موجود ہیں۔ٹینس کی دنیا سے سابق عالمی نمبر سوئس اسٹار روجر فیڈرر نے گزشتہ برس گرینڈ سلیمز میں کامیابیاں سمیٹ کر اپنی کھوئی ہوئی حیثیت بحال کردی تھی تو اس اب مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست ساتوین نمبر پر ان سے ایک

درجہ پہلے چھٹے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کھلاڑی لیبرن جیمز ہیں۔آٹھویں نمبر پر امریکا کے ہی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کیوری ہیں، نویں نمبر پر میٹ ریان اور دسویں نمبر پر میتھیو اسٹیفورڈ موجود ہیں۔سابق عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈ اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہیں، عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں ٗفٹ بال سے تعلق رکھنے والے ایک اور مشہور کھلاڑی گیراتھ بیل 35 ویں نمبر پر ہیں جو ویلز کی قومی ٹیم اور ہسپانوی

کلب ریال میڈرڈ کے مشہور کھلاڑی ہیں۔گیراتھ بیل نے حال ہی میں چمپیئنزلیگ میں شاندار دو گول کے ذریعے ریال میڈرڈ کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ٗجاپان سے تعلق رکھنے ٹینس اسٹار کائی نیشیکوری 36 ویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جو 83 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔فوربس کے مطابق ویراکوہلی کا مجموعی معاوضہ 24 ملین ڈالر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…