منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ میں ایک سال سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ٗ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مستعفی

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ میں ایک سال سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا اور اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کے دوران بطور ہیڈ کوچ کیویز ٹیم کے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مائیک ہیسن

اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ کیویز بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن سے رابطہ کیا گیا اور انہیں مئی 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ تک ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اپنا فیصلہ کرچکے ہیں۔ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ آخری سیریز اکتوبر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی، اس سے قبل بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی۔مائیک ہیسن نے 6 سال تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دئیے جس کے دوران کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیویز ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ مائیک ہیسن کی کوچنگ کے عرصے کے دوران کیویز ٹیم نے 21 ٹیسٹ جیتے اور 21 میں ہی ناکام ہوئی، اسی طرح ایک 65 ایک روزہ میچز میں فاتح اور 46 میں ناکام ہوئی۔کیویز ٹیم نے مائیک ہیسن کی کوچنگ میں کھیلے گئے 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 30 میں کامیابی اور 26 میں ناکامی کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…