بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کنگز کو جھٹکا،کپتان عماد وسیم انجرڈ،کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائیگا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عماد کو آبزرویشن میں رکھا جائے گا تاہم بظاہر وہ ٹھیک نظر آرہے ہیں۔میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراونڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تقریبا 10 رن کم بنائے تھے تاہم اس کے باوجود وہ اس کا دفاع کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے، اگر نو بال نہیں ہوتی تو میچ جیت جاتے۔مکی آرتھر نے کہا کہ عثمان شنواری ڈریسنگ روم میں نو بال کروانے پر بہت افسردہ تھے، وہ ایسے تجربے سے سیکھیں گے۔کراچی کنگز کے کوچ نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بیٹسمین آغا سلمان نے بہترین اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دی تھی۔لاہور کی اننگز میں آغا سلمان نے نصف سنچری اسکور کی تھی جس کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…