لاہور( این این آئی )واپڈا کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی کاچمپئن بنوانے کے انعام کے طور پر کرکٹر سلمان بٹ، محمد عرفان اور محمد آصف کو اٹھارواں گریڈ دے دیا گیا،کامران اکمل کی تنخوا و مراعات بھی دوگنی کر دیں گئیں۔سلمان بٹ کی کپتانی میں واپڈ ا نے قائد اعظم ٹرافی 2016-17ء کا ٹائٹل جیتا تھا،
اوپنر سلمان بٹ نے حبیب بینک کے خلاف فائنل کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں تھیں۔ واپڈا کے کوچنگ سٹاف کی تنخواہیں بھی بڑھا دی گئیں۔ رواں سیزن میں بھی سلمان بٹ ہی واپڈا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔