پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمائے رکھے جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔سری لنکا اور بھارت کی ون ڈے سیریز سے قبل جاری ہونے والی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، انھوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کررکھی ہے، بھارتی کپتان کوہلی بدستور نمبرون ہیں،

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، انگلش کپتان جوئے روٹ چوتھے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے درجے پر ہیں، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کک نے ساتویں جبکہ ہموطن فاف ڈوپلیسی نے آٹھویں پوزیشن سنبھالی، کیوی اوپنر گپٹل9ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کی شمولیت سے ٹاپ 10 مکمل ہوگئی۔حالیہ سیریز میں شامل ویرات کوہلی مزید عمدہ پرفارمنس سے برتری کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں، سردست انھیں وارنر پر 12 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے، سابق بھارتی کپتان دھونی 12، شیکھردھون13 اور نائب کپتان روہت شرما14ویں نمبروں پر ہیں۔بولنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کا راج قائم ہے، عمران طاہر دوسرے، مچل اسٹارک تیسرے، کیگاسو ربادا چوتھے اور بولٹ پانچویں درجے پر موجود رہے، پاکستانی اسٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن ساتویں، افغان بولر راشد خان آٹھویں، کرس ووئکس نویں اور افغان بولر محمد نبی 10ویں درجے پر رہے۔ بھارتی پیسر بھونیشور کمار 13، لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل20 اور بمرا31 ویں نمبروں پر ہیں، یہ تمام بھی اچھی پرفارمنس سے اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ٹاپ 5آل رانڈرز میں بنگلہ دیش شکیب بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں رکھی، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، آسٹریلوی فالکنر چوتھے اور سری لنکن میتھیوز پانچویں درجے پر رہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…