لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ، پی سی بی کے زیر اہتمام آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ الیون کے میچز کیلئے دو عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ورلڈ کلاس جنوبی افریقی کرکٹرز ہاشم آملہ اور سپنر باولر عمران طاہر نے پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے، جبکہ دونوں کرکٹرز پاکستان کرکٹ ٹیم
کے بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور سے رابطے میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں پلئیرز کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔جبکہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔پی سی بی نے دورہ ورلڈ الیون کے لئے دو ممکنہ پلان بنا کر پہلے ہی پنجاب حکومت کو بھیج دئے ہیں ،ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 10 سے 15 ستمبر تک متوقع ہے۔