بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

14اگست جشن آزادی والے دن فاسٹ بائولر حسن علی کا ایک اور کارنامہ۔۔کیریبین لیگ کے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز میں’’پاکستان زندہ باد‘‘کے نعرے لگ گئے

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف فاسٹ بائولر اور چیمپئنز ٹرافی میں بہترین بائولر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی کیریبین لیگ میں چھائے ہوئے ہیں۔ 14اگست کے دن لیگ میں ہونے والے ایک میچ کے دوران ان کے کھیل سے متاثر ہو کر کمنٹیٹر نے بے اختیار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ کیریبین لیگ کے 14اگست کے دوران ہونے والے ایک میچ کے دوران حسن علی بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو 20 واں اوور چل رہا تھا اور ان کی ٹیم کے 148 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ حسن علی

نے پہلی ہی گیند پر بلند و بالا چھکا جڑا تو کمنٹیٹر بولا ”جشن آزادی مبارک۔ پاکستان زندہ باد۔“دوسرے کمنٹیٹر نے کہا کہ ” یہ ہے حسن علی کی طاقت، وہ ناصرف باؤلنگ میں بہت زبردست ہے بلکہ ان کے اس زوردار شاٹ کو دیکھیں۔ واضح رہے کہ حسن علی فاسٹ بائولنگ کے ذریعے دنیا کی بہترین ٹیموں کو ورطہ حیرت میں ڈال چکے ہیں جبکہ اب کیربین لیگ میں ان کی بلے بازی کے جوہر بھی کھل کر سامنے آرہے ہیں اوراب 14اگست والے دن انہوں نے اپنے کھیل سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگوا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…