دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) میں پشاورزلمی کے آل رائونڈرشاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کے لاہورمیں فائنل کے انعقاد پرعمران خان کااپناموقف ہے اورمیرااپناموقف ہے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس سٹیج پرعمران بھائی ہیں اس سطح پرمیں نہیں ہوں ۔
شاہد آفرید ی نے کہاکہ اب لاہورمیں فائنل کھیلنے کافیصلہ ہوچکاہے توپھراس فیصلے پرڈٹ جاناچاہیے اورپوری قو م بھی پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں ہوتادیکھناچاہتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لاہورمیں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کوپاگل پن قراردیاتھا۔