اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیفگیمز کے ووشو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلانے والے معاذ خان زخمی ہو کر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج کھلاڑی نے زخمی ٹانگ سے فائنل کھیل کر بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔فائنل سے پہلے ڈاکٹرنے انہیں نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔پہلے ہی میچ میں معاذ خان کی بائیں پنڈلی میں چوٹ لگی تھی۔