ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی نے ورلڈٹی ٹونٹی اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈٹی ٹونٹی اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا جبکہ ٹیم میں تبدیلی نئی آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق کوالیفائرز شروع ہونے سے قبل کی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ آئی سی سی کے نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق تکنیکی یا میڈیکل بنیاد پر کوالیفائرزمیچز سے قبل اسکواڈ میں ردوبدل کی اجازت ہوگی۔شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی تک قومی ٹیم کے انتخاب میں تسلسل برقرار رکھناچاہتے تھے۔ اسی لئے ٹیم کوایک یونٹ کی طرح رکھنے کی خاطر تبدیلیاں نہیں کی، تاہم مثبت نتائج نہ مل سکے۔ ہر کھلاڑی کو کپتان،کوچ اور سلیکٹرز نے پورا چانس اورسپورٹ دی، لیکن کھلاڑی توقعات پوری نہ کرسکے، جبکہ ہر پلیئر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عمدہ پرفارمنس پر مسلسل ٹیم میں چانسزنہیں مل سکتے۔ جن پلیئرز نے کارکردگی میں تسلسل رکھا ان ہی کوموقع دیا جائے گا، جبکہ ایشیا ءکپ میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…