اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل: فائنل فور کی باقی دوٹیمیں کونسی ہونگی، فیصلہ آج ہوگا

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور مرحلے میں باقی دو ٹیمیں کون سی ہوں گی، فیصلہ آج ہو گا، کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا،، ایونٹ کے تمام میچ جیو سوپر پر براہ راست کیے جائیں گے۔ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے کراچی کنگز کو ہرصورت میچ جیتنا ہوگا۔لاہور قلندرزکو نہ صرف کراچی کنگز کی ہار کی امید لگانی ہے بلکہ اسلام آباد کو بھی ہرانا ہوگا۔شکست کی صورت میں لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوجائےگی۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،پشاور زلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں ٹاپ فور کے لئے کوالفائی کرچکی ہیں، پلے آف کی چوتھی ٹیم کے لئےلاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہے۔اس وقت لاہور قلندر اور کراچی کنگز چار، چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر اسلام آباد کی طرح چھ پوائنٹس تو حاصل کر سکتی ہیں،لیکن کوالفائرز کا فیصلہ رن ریٹ پر نہیں ہوگا۔اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کو لیگ کے دونوں میچز میں شکست دی، لہٰذا چھ پوائنٹس حاصل کرکے بھی کوالفائی کرچکی ہے۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دونوں میچز میں ہرایا، اس لئے کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر ایڈاونٹیج حاصل ہے۔قلندرز کے لئے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا ایک ہی راستہ ہے کراچی کی ٹیم آج ہار جائے اور لاہور اسلام آباد کو شکست دے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ شام ساڑھے چار بجے جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آبا یونائیٹڈ کا میچ رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…