پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل ٹرافی کونسی ٹیم جیتے گی؟، ماہرین رمل کی حیرت انگیز پیشن گوئیاں

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علم نجوم اورعلم الاعداد کی روشنی میں ٹیموں کی کارکردگی اور جیت کے امکانات کیا ہیں ؟اس حوالے سے ستاروں کے علم کے ماہر ایم کامران اقبال کا کہنا ہے کہ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان سپر لیگ میں 5ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور پانچوں کے موافق سیارے الگ الگ ہیں اور یہ پانچوں سیارے اس وقت ایک سیدھ میں ہیں ،ایک ہی قطار میں ہونے کی وجہ سے ان کے اثرات تمام ٹیموں پر انیس ،بیس کے فرق کے ساتھ تقریباً یکساں ہیں۔ان دنوں پانچ سیارے عطارد ، زہرہ ، زحل ،مشتری اور مریخ ایک ہی قطار میں ہیں اور یہ 20فروری تک اسی مقام پر رہیں گے۔اسلام آباد یونائٹیڈکا سیارہ عطارد ہے جو عزت ووقار کی علامت ہے تاہم یہ سیارہ آہستہ آہستہ مذکورہ قطار سے معدوم ہورہا ہے اور 20فروری تک یہ سیاروں کی اس قطار سے غائب ہوجائے گا ،اس کے برج جوزا اورسنبلہ ہیں جو اپنی چالیں بدلتے رہتے ہیں۔سیاروںکی اس چال کو دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے (پلے آف)میں داخل نہیں ہوسکے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،پشاور زلمی ،کراچی کنگز اور لاہور قلندر دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والی ٹیموں میں شامل ہوسکتی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل کئی کھلاڑی سیارہ مشتری کے زیر اثر ہیں جو بادشاہ سیارہ گردانا جاتا ہے ،اس کا برج عقرب ہے جو سخت مزاحمت اور حملہ کی صلاحیت رکھتاہے ،اس بنا پر پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔لاہور قلندر کا موافق سیارہ زحل ہے جسے منحوس سمجھا جاتا ہے تاہم یہ سیارہ دو برجوں جدی اور دلو کے تابع ہے ،ٹیم کے میچوں کی تاریخ دلو کے موافق ہے جس سے نحوست کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز برج ثور اور سیارہ زہرہ سے مطابقت رکھنے والی ٹیم ہے جو روشنی اور چمک کی علامت ہیں ،اس بنا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔کراچی کنگز برج حمل اور سیارہ مریخ سے مطابقت رکھنے والی ٹیم ہے ،سیارہ مریخ لڑائی جھگڑے جبکہ برج حمل دباﺅ کے اثرات کا حامل ہے ،اس بنا پر پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ کراچی کنگز ٹرافی جیتنے کے لئے میدان میں آخری حد تک لڑے گی۔ حقیقت جو بھی ہو ،پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں آخری دم تک جم کر کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہیں اوریہی عزم ان کی جیت کا فیصلہ بھی کرے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…