ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے لئے رمیزراجا کے کرکٹ حکام کو مفید مشورے

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بی سی بی حکام نے رمیز راجا سے غیر رسمی مشاورت کی ہے، ایونٹ کا سفیر مقرر کیے جانے کا حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے، سابق کپتان نے اولین ایڈیشن کو ملکی کرکٹرز کیلیے روشن دور کا آغاز قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والوں کیلیے میری کتاب میں معافی کا لفظ ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجا پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت کیلیے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم آئے،انھوں نے قطر میں شیڈول منصوبے کے سربراہ سلمان سرور بٹ، بی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام سے ملاقات میں مفید مشورے دیے،ذرائع کے مطابق سابق کپتان ایونٹ کا سفیر مقرر بننے کا حتمی فیصلہ وسیم اکرم سے بات چیت کے بعد جمعرات کو کریں گے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک اچھا قدم ہے،ایونٹ کے حوالے سے بڑا پ±رجوش ہوں، اسے ہرصورت کامیاب بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر 25 یا 30کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملتے ہیں، پی ایس ایل کی بدولت 100کے قریب کرکٹرز کو مالی ا?سودگی حاصل ہوگی، رمیز نے کہا کہ فروری مقابلوں کیلیے اچھا وقت اورپوری امید ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے سلمان بٹ،محمد ا?صف اور محمد عامر کیلیے میری کتاب میں معافی کا لفظ نہیں، تینوں کرکٹرز کے کیے کی سزا ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں، ملک کو بدنام کرنے والوں کو کسی صورت پاکستانی نمائندگی کی اجازت نہیں ملنا چاہیے۔
نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں انھوں نے کہاکہ ٹیم میں 2 یا 3میچ ونرز ہوتے ہیں،انھیں تبدیل کرنا مناسب نہیں، سری لنکا کے خلاف فتوحات کا تسلسل زمبابوے میں بھی برقرار رکھنا ہوگا، رمیز راجا نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کا سیاسی ماحول کشیدہ لیکن اس کا اثر کھیلوں پر نہ ہو تو بہتر ہے،حالات جیسے بھی ہوں جیت کرکٹ کی ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…