جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاکی فیڈریشن میں کی گئی تقرریاں وزیر اعظم کی ہدایات کے خلاف ہیں: جمالی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفر اللہ جمالی کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف میں کی گئی تقرریاں وزیر اعظم کی ہدایات کے خلاف ہیں۔ ہاکی کو صحیح ڈگر پر لانے کے لئے درست فیصلے کرنے ہونگے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف میں سیکریٹری شہباز احمد سمیت جتنی بھی تقرریاں کی گئی ہیں وہ ان کے لیے قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ وزیراعظم کی واضح ہدایات کے قطعاً خلاف ہے، میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں، اگر پی ایچ ایف انتظامیہ قومی ہاکی کو صحیح ڈگر پر لانے میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے درست فیصلے کرنے ہونگے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف، وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سیٹ اپ کی تشکیل کی ذمہ داری میر ظفر اللہ جمالی کو سونپی تھی اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے سیکریٹری اعجاز چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ قومی ہاکی سے متعلق تمام فیصلے میر ظفر اللہ جمالی کی مشاورت سے کئے جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کے ساتھ ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کی لیکن میر ظفر اللہ جمالی نے ان پر واضح کر دیا کہ سیکریٹری سمیت جتنی بھی دیگر تقرریاں کی گئی ہیں وہ ان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ وزیراعظم کی واضح ہدایات کے قطعاً برخلاف ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…