ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

قومی سکواش ٹیم کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 جولائی سے شروع ہوگا

datetime 17  جولائی  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زےر اہتمام عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 جولائی کومصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اےک دن تربےت کے بعد قومی ٹےم عالمی جونیئر انفرادی سکواش چمپئن مےں شرکت کےلئے 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں2 سینئر اور 6 جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں میں ناصر اقبال اور فرحان زمان جبکہ جونیئر کھلاڑیوں میں طیب حسن ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت ‘ احسن ایاز اور ذیشان خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جونیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی جس مےں پانچ قومی جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز شرکت کریں گے۔ اےونٹ مےں شرکت کےلئے قومی ٹےم 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…