بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

انڈین پریمیئر لیگ : آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کل کولکتہ میں منعقد ہوگی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (نیوز ڈیسک) رواں ماہ شیڈول انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل منگل کو کولکتہ میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگی جس میں بالی ووڈ کے چمکتے سٹارز جلوہ گر ہوں گے جن میں سیف علی خان میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے، تقریب دو گھنٹے تک جاری رہے گی۔ انڈین پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما، شاہد کپور، فرحان اختر، ہرتیک روشن اور پریتم اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ اس موقع پر آئی پی ایل میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑی، بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے اعلی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔بھارتی کرکٹ اینڈ کنڑول بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی پی ایل ایٹ کی افتتاحی تقریب آج سالٹ لیک سٹیڈیم، کولکتہ میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹارز پرفارم کریں گے، فنکاروں میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما، شاہد کپور، فرحان اختر، ہرتیک روشن اور پریتم اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے تمام ٹکٹس تقسیم ہوچکے ہیں۔ ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے تھی۔ آئی پی ایل ایٹ کا باضابطہ طور پر آغاز (کل) بدھ سے ہوگا اور افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ممبئی انڈینز کے آمنے سامنے ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…