لاہور (نیوز ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیم سے باہر ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے سزا پوری ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دینے کا آغاز کر دیا ہے ۔
لاہور کے ایل سی سی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پی سی بی گریڈ 2 کے سیمی فائنل میچ میں محمد عامر کی جانب سے 14 اوور کروائے گئے جس میں انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے محض 47 سکور دے کر 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث پی سی بی گریڈ 2 کا سیمی فائنل ایک ایک اننگ تک محدود کر دیا گیا۔
پی سی بی نے معین خان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کالیٹر جاری کر دیا
اس موقع پر فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس پرفارمنس سے خوش ہیں اور ان کی تمام تر توجہ فٹنس پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جہاں بھی موقع ملے وہ اپنی اہلیت ثابت کر سکیں۔