بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

نئے کپتان کے بارے میں عام آدمی کے خیالات

datetime 1  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یہ خط پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن کرکٹ فین گروپ ‘دی بوائز اِن گرین’ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لکھا ہے۔
محترم شہریار صاحب، امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔سب سے پہلے تو ہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کی زبردست پرفارمنس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بھلے ہی ٹیم کوارٹر فائنلز سے آگے نہیں بڑھ سکی، لیکن ہمیں یقین ہے کہ انہوں نے بہت سخت محنت کی تھی، جس کی وجہ سے ان کے پرستاروں کا ان پر اعتماد بحال ہوا۔ یہ مصباح، سرفراز، اور تمام فاسٹ باو¿لرز کی جانب سے ایک خوش آئند پرفارمنس تھی۔آگے بڑھنے سے پہلے میں آپ کو ‘بوائز اِن گرین’ کا مختصر تعارف کروانا چاہتا ہوں، اور اس خط کا مقصد بھی بتانا چاہتا ہوں۔بوائز اِن گرین پاکستانی کرکٹ شائقین پر مشتمل ایک فیس بک گروپ ہے جو 2011 میں قائم ہوا۔ گذشتہ چار سالوں میں ہم نے کافی ترقی کی ہے، اور اب ہمارے 10,000 ممبران ہیں، اور تمام ممبران ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوالے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹ فین گروپ ہونے پر فخر ہے۔آپ نے اب اظہر علی کے ون ڈے کپتان ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ سرفراز احمد کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان ہوں گے۔جس وقت آپ اگلے ون ڈے کپتان کے لیے ناموں پر غور کر رہے تھے، اس وقت ہم نے ہمارے فیس بک پیج پر ایک پول کے ذریعے پاکستانیوں کی رائے جانی، کہ وہ کس کو ون ڈے کا اگلا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ نئے کپتان کے بارے میں پاکستانیوں کی رائے کسی اہمیت کی حامل ہے، تو آگے پڑھیے۔

پول کے نتائج
ہم نے ون ڈے کپتانی کے لیے چار ناموں پر لوگوں کی رائے لی۔
1: محمد حفیظ
2: اظہر علی
3: وہاب ریاض
4: سرفراز احمد
1000 سے زیادہ لوگوں نے اس پول میں حصہ لیا، اور نتائج کے مطابق محمد حفیظ ہی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے تھے۔ صرف 1.1 فیصد لوگوں نے اظہر علی کو ون ڈے کپتان کے طور پر مناسب جانا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…