ڈھاکہ (نیوزڈیسک) ورلڈکپ ٹرافی دینے کے معاملے پر دلبرداشتہ ہوکر آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال مستعفی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مصطفی کمال کاموقف تھاکہ ٹرافی دینا بحیثیت صدر ا±ن کا حق تھا لیکن آئی سی سی انتظامیہ نے ملی بھگت سے ا±ن کی حق تلفی کی۔ یادرہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے ورلڈکپ 2015ءکے فائنل کے اختتام سے پہلے ہی مصطفی کمال گراﺅنڈ سے چلے گئے تھے اور جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کو آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن نے ٹرافی دی تھی جبکہ مصطفی کمال نے بنگلہ دیش پہنچ کر آئی سی سی کے ’کرتوت‘ دنیاکے سامنے لانے کا اعلان کیاتھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں