سڈنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں اچھی پرفارمنس کے بعد سرفراز احمد کی جگہ فائنل الیون میں شامل ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صہیب مقصود نے بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں 93رنز کی اننگز کھیل کر اپنی جگہ فائنل الیون میں بنالی ہے اس لیے سرفراز احمد کو فائنل الیون سے چھٹی کروا دی گئی اور سرفراز احمد کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی کامران اکمل کے سپر د کر دیے گئے ہیں ۔