بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمہاری چاہت نہ کریں گے

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں بغداد میں ایک امیر شخص رہتا تھا جس کی بیوی بہت خوبصورت اور پری چہرہ تھی۔ اس عورت کو اپنے حسن و جوانی پر بہت ناز تھا ایک دفعہ وہ بناؤ سنگھار کرتے ہوئے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھ کر بہت فخر سے کہنے لگی کہ دنیا میں کوئی ایسا آدمی نہیں ہوگا

جو مجھ دیکھ لے اور میرے طمع نہ کرے خاوند نے کہا کہ اور تو مجھے کسی کا پتہ نہیں لیکن حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ پر یہ اعتماد ضرور ہے کہ وہ تمہیں دیکھ کر بھی تمہاری چاہت نہ کریں گے ۔ بیوی نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو میں آزمالیتی ہوں یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان ۔ دیکھ لیتی ہوں کہ حضرت جنید کتنے پانی میں ہیں ۔ خاوند نے اسے اجازت دے دیوہ عورت حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک مسلئہ پوچھنے کے بہانے حاضر ہوئی ۔ خوب بن سنور کر آئی تھی اور مسلئہ پوچھتے ہوئے اس نے اچانک اپنا نقاب کھول دیا حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کی اس کے چہرے پر اچانک نظر پڑی تو انہوں نے فورا” نظر جھکا لی اور زور سے اللہ کے نام کی ضرب لگائی ، یہ ضرب اس عورت کے دل میں پیوست ہوگئی وہ چپ چاپ وہاں سے واپس آگئیگھر واپس آئی تو دل کی حالت بدل چکی تھی سارے ناز نخرے ختم ہوگئے ساری زندگی ہی بدل گئی ، سارا دن قران مجید کی تلاوت کرتی اور رات کو مصلے پر کھڑی ہوجاتی اور نوافل پڑھتی ۔ اللہ کے ڈر اور محبت کی وجہ سے روتی رہتی اور آنکھوں سے آنسو جاری رہتےاس عورت کا خاوند کبھی کبھی کہا کرتا کہ حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ نے تو میری بیوی کو میرے کام کا نہ چھوڑا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…