جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایک فقیر کے داتا بننے کا قصہ – اشفاق احمد کے زاویہ سے اقتباس

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھے یاد ہے ایک دفعہ میرے مرشد سائیں فضل شاہ صاحب گوجرانوالہ گئے، میں بھی ان کے ساتھ تھا-ہم جب پورا دن گوجرانوالہ میں گزار کر واپس آ رہے تھے تو بازار میں ایک فقیر ملا، اس نے بابا جی سے کہا کچھ دے الله کے نام پر- انھوں نے اس وقت ایک روپیہ بڑی دیر کی بات ہے، ایک روپیہ بہت ہوتا تھا-وہ اس کو دیا وہ لے کر بڑا

خوش ہوا، دعائیں دیں، اور بہت پسند کیا بابا جی کو-بابا جی نے فقیر سے پوچھا شام ہو گئی ہے کتنی کمائی ہوئی؟ فقیر ایک سچا آدمی تھا اس کہا ١٠ روپے بنا لئے ہیں تو دس روپے بڑے ہوتے تھے-تو بابا جی نے فقیر سے کہا تو نے اتنے پیسے بنا لئے ہیں تو اپنے دیتے میں سے کچھ دے- تو اس نے کہا بابا میں فقیر آدمی ہوں میں کہاں سے دوں-انھوں نے کہا، اس میں فقیر امیر کا کوئی سوال نہیں جس کے پاس ہے اس کو دینا چاہئے تو اس فقیر کے دل کو یہ بات لگی-کہنے لگا اچھا- وہاں دو مزدور کدالیں کندھے پر ڈالے گھر واپس جا رہے تھے- تو وہ فقیر بھاگا گیا، اس نے چار روپے کی جلیبیاں خریدیں، چار روپے کی ایک کلو جلیبیاں آیا کرتی تھیں-اور بھاگ کے لایا، اور آکر اس نے ان دو مزدوروں کو دے دیں-کہنے لگا ، لو ادھی ادھی کر لینا-وہ بڑے حیران ہوئے میں بھی کھڑا ان کو دیکھتا رہا تو مزدور جلیبیاں لےکے خوش ہوئے اور دعائیں دیتے چلے گئے-بڑی مہربانی بابا تیری، بڑی مہربانی-تو وہ جو فقیر تھا کچھ کھسیانا، کچھ شرمندہ سا تھا، زندگی میں پہلی مرتبہ اس نے خیرات دی تھی- وہ تو لینے والے مقام پر تھا تو شرمندہ سا ہو کر کھسکا-تو میرے بابا جی نے کہا، ” اوئے لکیا کدھر جانا ایں تینوں فقیر توں داتا بنا دتا اے، خوش ہو نچ کے وکھا- “تو فقیر سے جب داتا بنتا ہے نا، تواس کا رتبہ بلند ہو جاتا ہے، تو باہر نہیں تو اس کا اندر ضرور ناچنے لگتا ہے-از اشفاق احمد زاویہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…