بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس کی قبر پر چھ فٹ موٹی کنکریٹ کی تہہ کیوں ڈالی گئی؟ایک انتہائی دلچسپ واقعہ‎دنیا کو ہنسانے والے چارلی چپلن کے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوا؟

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

دنیا کے پہلے ہر دل عزیز عالمی شہرت یافتہ سٹار چارلی چپلن کی شاندار صحت انکی آخری فلم ’’اے کاؤنٹیس فرام ہانگ کانگ‘‘کی تکمیل کے بعد 1960 ء کی دہائی کے اواخر میں گرنے لگی، اور 1972ء میں انھیں اکیڈمی ایوارڈ ملنے کے بعد اس میں تیزی آگئی اور 1977ء تک انہیں بولنے اور چلنے پھرنے میں مشکل ہونے لگی اور انہوں نے وہیل چیئر کا استعمال شروع کردیا۔

اپنی عمر کے آخری ایام انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں جنیوا لیک کے کنارے گزارے۔ 25 دسمبر کو پوری دنیا میں موجود مسیحی برادری جب کرسمس کی خوشیاں منا رہی تھیں۔ بدقسمتی سے اسی دن ہی اس عظیم فنکار کا بلاوا آگیا۔ کرسمس کے موقع پر جب چارلی چپلن کے بستر مرگ کے قریب بیٹھے پادری نے انھیں حوصلہ دیا اور کہا کہ خداوند آپ کی روح پر رحم فرمائے۔ تو اس پر چپلن نے جواب دیا جو ان کے آخری الفاظ بھی تھے’’کیوں نہیں یہ روح اسی کی تو ہے‘‘۔1977ء میں کرسمس کے موقع پر اْن کے انتقال کی خبر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ دنیا بھر میں کرسمس کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔ چارلی چپلن کو کورسیئر سر ویوی قبرستان، واؤڈ ، سوئٹزرلینڈ میں دفن کیا گیا۔ ابھی چارلی چپلن کو گزرے تین مہینے ہی گزرے تھے اور چارلی چپلن کے جانے کا غم انکے مداحوں کے لیے ابھی تازہ ہی تھا کہ انہیں ایک اور ناقابل برداشت بری خبر کا سامنا کرنا پڑا۔یکم مارچ 1978 کو سوئٹزرلینڈ میں جنیوا لیک کے مقام پر اغوا کی ایک واردات عمل میں آئی۔ سویس کاریگروں کے ایک گروہ سے تعلق کھنے والے دو اغواکاروں نے جو کہ ان دنوں بیروزگار تھے انہوں نے ایک منصوبے کے تحت دنیا کی مشہور ترین لاش چرا لی، اور وہ لاش چارلی چپلن کی تھی۔ اغواکار چوروں نے ان کے خاندان سے ناجائز طور پر رقم ہتھیانے کے لیے لاش چرائی تھیں۔

جو کہ واپس کرنے کے بدلے میں انہوں نے چھ لاکھ سوئس فرانک طلب کیے تھے۔ یہ صورت حال اتنی مضحکہ خیز تھی کہ اْن کی کسی فلم کا حصہ معلوم ہوتی تھی لیکن پولیس کی مسلسل کوششوں سے یہ سازش ناکام ہوگئی چارلی چپلن کو 11 ہفتوں کے بعد جھیل جنیوا کے قریب سے برآمد کرلیا گیا۔ اور چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور پھر چارلی چپلن کی لاش کو دوسری جگہ گہری قبر میں دفنایا گیا تھا۔ اور قبر پر چھ فٹ موٹی کنکریٹ کی تہہ ڈال دی گئی تاکہ مستقبل میں کوئی دوبارہ ایسی کوشش نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…