ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف جماعت اسلامی کے کس رہنما سے بہت زیادہ ڈرتے تھے؟

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاضی حسین احمد پاکستانی سیاست اور عالم اسلام کا وہ تابندہ ستارہ تھے جن کو نہ صرف ملک میں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا بلکہ ان سے نظریاتی حوالے سے شدید اختلاف رکھنے والے بھی ان کی شخصیت کے دیوانے تھے۔ اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار کے باعـث پاکستانی سیاست میں نہایت اعلیٰ مقام رکھتے تھے، ان کے رعب اور دبدبہ سے کئی سیاستدان ان کے

سامنے کوئی غلط بات نہیں کر سکتے تھے۔ آپ نہایت حاضر دماغ اور نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی حالات حاضرہ پر عبور رکھتے تھے۔سینئر صحافی طارق عزیز نے ایک مرتبہ بتایا کہ بی بی سی والوں نے قاضی صاحب کا انٹرویو کرنا تھا،ہم نے قاضی صاحب سے ٹائم لیا،بہت تیکھے تیکھے سوال ہوئے،قاضی صاحب نے بہت تحمل سے جواب دئیے،جب انٹرویو کے بعد چائے پینے لگے تو ہمیں پشتو میں کہنے لگے ان کو بہت تیاری کروا کے لائے تھے آپ لوگ۔ایک دوست بتانے لگے کہ ایک مرتبہ قاضی صاحب کے ساتھ نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا،میںگھبرا رہا تھا کہ میری جراب پھٹی تھی ،انگوٹھا باہر نکلا ہوا تھا،لیکن میری حیرت کی انتہا ء نہ رہی جب دیکھا قاضی صاحب کے دونوں پاوں کے انگوٹھے جرابوں سے باہر تھے۔جب افغانستان میں تمام قیادت کو ایک میز پہ بٹھایا گیاتو افغان لیڈرشپ پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم جو آج بھی وزیراعظم ہیں نواز شریف کی کسی بات پہ یقین کرنے کو تیار نہیں تھی۔آئی جے آئی کی وجہ سے جنرل حمیدگل متحرک تھے۔لیکن افغان قیادت پاکستا ن آنے کو تیار نہیں تھی.خصوصی طیارہ بھیجا گیا،ضیاءالحق کے بیٹے اعجاز الحق کو ساتھ بھیجا گیا،لیکن کوئی بھی آنے کو تیار نہ ہوا،پھر قاضی حسین احمد گئےاور افغان لیڈر جن میں گلبدین حکمتیار بھی تھاوہ قاضی حسین احمد کے ساتھ ان کی گاڑی پہ پاکستان آئے۔ایک مرتبہ پروفیسر غفور نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے انہیںپلاٹ دینے کی پیشکش کی۔پروفیسر صاحب کو جب میاں صاحب کنوینس نہ کر سکےتو فون بند کرنے سے پہلے بولے پروفیسر صاحب یہ جو باتیں میں نے آپ سے کی ہیں ان کا ذکر قاضی صاحب سے نہ کرنا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…