جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سلائی مشین کب اور کیسے ایجاد ہوئی؟

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیس ہووے امریکہ کے مشہور شہر مساچوسٹ کا ایک معمولی کاریگر تھا۔ وہ 1819 ء میں پیدا ہوا اور صرف 48 سال کی عمر میں 1867ء میں اس کا انتقال ہوگیا۔مگر اس نے دنیا کو ایک ایسی چیز دی جس نے کپڑے کی تیاری میں ایک انقلاب برپا کردیا۔یہ سلائی کی مشین تھی جو اس نے 1845ء میں میں ایجاد کی۔ الیس ہووے نے جو مشین بنائی اس کی سوئی میں دھاگہ ڈالنے کے لیئے ابتداء سوئی کی جڑ کی طرف چھید ہوتا تھا جیسا کہ عام طور پر ہاتھ کی سوئیوں میں ہوتا ہے ۔

ہزاروں برس سے انسان سوئی کی جڑ میں چھید کرتا آرہا تھا۔ اس لیئے الیس ہووے نے جب سلائی کی مشین تیار کی تو اس میں بھی عام رواج کے مطابق اس کی جڑ کی طرف چھید بنایا۔اس کی وجہ سے اس کی مشین ٹھیک کام نہیں کرتی تھی۔شروع میں وہ اپنی مشین سے صرف جوتا سی سکتا تھا ۔کپڑے کی سلائی اس مشین پر ممکن نہ تھی۔ الیس ہووے ایک عرصہ تک اسی اڈھیربن میں رہا مگر اس کی سمجھ میں اس کا کوئی حل نہیں آتا تھا آخر کار اس نے ایک خواب دیکھا۔ اس خواب نے اس کا مسئلہ حل کردیا۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ کسی وحشی قبیلہ کے آدمیوں نے اس کو پکڑ لیا ہے اور اس کو حکم دیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر سلائی مشین بنا کر تیار کرے۔ ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔اس نے کوشش کی مگر مقررہ مدت میں وہ مشین تیار نہ کرسکا۔جب وقت پورا ہوگیا تو قبیلہ کے لوگ اسے مارنے کے لیئے دوڑ پڑے۔ ان کے ہاتھ میں برچھا تھا ۔ہووے نے غور سے دیکھا تو ہر برچھے کی نوک پر اک سوراخ تھا۔یہی دیکھتے ہوئے اس کی آنکھ کھل گئی۔ ہووے کو آغاز مل گیا۔ اس نے برچھے کی طرح اپنی سوئی میں بھی نوک کی طرف چھید بنایا اور اس میں دھاگہ ڈالا۔ اب مسئلہ حل تھا ۔دھاگے کا چھید اوپر ہونے کی وجہ سے جو مشین کام نہیں کر رہی تھی وہ نیچے کی طرف چھید بنانے کے بعد بخوبی کام کرنے لگی۔ ہووے کی مشکل یہ تھی کہ وہ رواجی ذہن سے اوپر اٹھ کر سوچ نہیں پاتا تھا ۔وہ سمجھ رہا تھا کہ جو چیز ہزاروں سالوں سے چلی آرہی ہےوہی صحیح ہے۔

جب اس کے لاشعور نے اسے تصویر کا دوسرا رخ دکھایا اس وقت وہ معاملے کو سمجھا اور اس کو فورا حل کرلیا۔ جب آدمی اپنے آپ کو ہمہ تن کسی کام میں لگادے تو وہ اسی طرح کے رازوں کو پالیتا ہے جس طرح مذکورہ شخص نے پالیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…