منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اگر آپ کا بہن بھائیوں میں سے یہ نمبر ہے تو پھر آپ کیلئے یہ جیون ساتھی موزوں ترین ہے،

datetime 30  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موزوں شریک حیات کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ۔ خاندانی پس منظر سے لے کر تعلیم، شکل و صورت اور ذہنی ہم آہنگی جیسے عوامل کی جانچ پڑتال تقریباً ناممکن چیلنج ہے، لیکن مشہور ماہر نفسیات کیون لیمن نے ایک آسان ترکیب ضرور بتادی ہے جو موزوں شریک حیات کی تلاش میں بڑی حد تک مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر آپ کی ازدواجی زندگی کے استحکام اور شریک حیات کے انتخاب کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

اس تحقیق کی بنیاد پر ایک سادہ فارمولا وضع کیا گیا ہے جوموزوں شریک حیات کی تلاش کے لئے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔کیون لیمن کی تحقیق بتاتی ہے کہا گر بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر پہلا ہے تو کامیاب ترین شادی کے لئے ضروری ہے کہ شریک حیات کا بہن بھائیوں میں نمبر آخری ہو۔ اگر آپ دونوں ہی بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پر ہیں تو ازدواجی تعلق کے ناہموار ہونے کے تعلقات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی صورت میں آپ بہتر طور پر سمجھتے ہیں کہ چھوٹوں کے ساتھ خوشگوار اور موافق تعلق کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شریک حیات بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے اس بات کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتی ہوگی کہ بڑوں کی توقعات اور ضروریات کو بطریق احسن کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ دونوں ہی بہن بھائیوں میں بڑے ہیں تو آپسی اختلاف اور تنازعے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔اگر آپ بہن بھائیوں میں درمیانے نمبر پر ہیں تو بھی آپ کے لئے وہی شریک حیات بہترین ہے جو بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہے۔ اگر شریک حیات بھی بہن بھائیوں میں درمیانے نمبر پر ہے تو اختلاف اور عدم استحکام کا امکان بڑھ جائے گا۔اگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں تو آپ کے لئے موزوں ترین شریک حیات وہ ہے جو بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پر ہو۔

اگرآپ دونوں بہن بھائیوں میں آخری نمبر پر ہوں گے تو دونوں توجہ کے طالب، ناز برداری کے شوقین اور لاڈلی طبیعت والے ہوں گے۔ تو ایسی صورت میں آپ میں سے ایک، دوسرے کی نازبرداری کیونکر کرپائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…