حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یوں مخاطب کیا ’’یعنی رسول اللہﷺ کے بعد تمام لوگوں میں بہترین انسان‘‘۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (اس اندازِ تخاطب پر) حیا و شرم اور عاجزی و انکساری سے سر جھکا لیا، پھر فرمایا کہ تم مجھے یہ کہہ رہے ہو حالانکہ میں نے رسول کریمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بہتر آدمی پر سورج طلوع نہیں ہوا۔