ایک دفعہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رسول اللہﷺ کے ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے تھے کہ یہ سورۃ الزلزال کی آیت مبارکہ 7,8 نازل ہوئی ترجمہ ’’پس جو شخص ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اس کو (وہاں) دیکھ لے گا اور جو شخص ذرہ برابر بدی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا‘‘۔ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے فوراً کھانا چھوڑ دیا اور گھبراتے ہوئے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! کیا ہم اپنی تمام برائیوں کو اگلے جہاں میں دیکھیں گے؟ آنحضورؐ نے فرمایا کہ جو تم ناگوار حالات دیکھتے یہ وہی ہے جس کا تمہیں بدلہ دیا جاتا ہے اور نیکی، نیکوکار کو آخرت میں ملے گی۔