ایک مرتبہ حضرت طلحہؓ حضرت عثمانؓ کے پچاس ہزار کی رقم کے مقروض تھے۔ ایک دن جب حضرت عثمانؓ مسجد سے نکل رہے تھے۔ تو حضرت طلحہؓ نے ان سے کہا: میرے پاس روپیہ آ گیا ہے آپ اپنی رقم لے لیجئے۔ انہوں نے فرمایا: ھو لک یا ابا محمد معونۃ لک علی رؤتک ابو محمد! یہ رقم میں نے تم کو دے دی۔ اپنی ضرورت پر خرچ کرو۔