نبی کریمﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو کتاب اللہ کی تعلیم کی نصیحت و ہدایت دیتے ہوئے فرمایا ’’قرآن چار آدمیوں سے سیکھو ابن ام عبد، معاذ، اُبی اور سالم مولی ابی حذیفہ رضی اللہ عنہم سے۔ میں نے ارادہ کیاکہ ان حضرات کو لوگوں کی طرف بھیجوں جیسے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے اپنے حواریوں کو
بنی اسرائیل کی طرف بھیجا۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا آپﷺ کی نظر میں کیا مقام ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ میں ان دونوں سے مستغنی نہیں ہوں، دین میں ان دونوں کی مثال تو آنکھ اور کان جیسی ہے۔